
مجیب:مولانا محمد نوید چشتی عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3702
تاریخ اجراء:05رمضان المبارک 1446ھ/06مارچ2025ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
قرآن پاک ہاتھ میں نہیں ہے، لیکن قرآن کریم سن رہے ہیں، تو کیا اس کا ثواب ملے گا ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
قرآن مجید کو سننا بھی عبادت اور کارِ ثواب ہے، احادیث مبارکہ میں قرآن کریم سننے پر بھی اجر و ثواب کی بشارتیں ارشاد فرمائی گئی ہیں ۔چنانچہ نبی پاک صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ”من استمع آية من كتاب الله كانت له نورا يوم القيامة “ترجمہ : جن نے قرآن کریم کی ایک آیت سنی ، تو اس کے لیے وہ آیت قیامت کے دن نور ہو گی۔ (مصنف عبد الرزاق ، ج 3 ، ص 373 ، رقم الحدیث 6012 ، المجلس العلمی ، الھند)
ایک اور حدیث مبارک میں ارشادفرمایا گیا : "من استمع إلى آية من كتاب الله عز وجل كتب له حسنة مضاعفة "ترجمہ : جس نے قرآن کی ایک آیت سنی ، تو اس کے لیے کئی گناہ اجر لکھا جائے گا ۔(مصنف عبد الرزاق ، ج 3 ، ص 373 ، رقم الحدیث 6013 ، المجلس العلمی ، الھند)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماً کھڑے ہو سکتے ہیں؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
عصر کی نماز کے بعد تلاوت کا حکم
لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟