سورۂ ملک پڑھنے کا وقت کون سا ہے اور کب پڑھنا افضل ہے؟

 

سورۂ ملک مغرب سے پہلے پڑھنے کی صورت میں فضیلت ملے گی یا نہیں

دارالافتاء اھلسنت عوت اسلامی)

سوال

سورہ ملک مغرب کے بعد پڑھنے کی جو فضیلت ہے وہ کیا مغرب سے پہلے بھی پڑھنے میں ہے؟

جواب

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

رات میں سورہ ملک پڑھنے کی جو فضیلت ہے وہ رات میں پڑھنے سے ہی حاصل ہوگی، اور رات مغرب کے وقت کی ابتدا سے شروع ہوجاتی ہے، لہٰذا اگر کوئی رات شروع ہونے یعنی مغرب کی نماز کا وقت شروع ہونے کے بعد سورہ ملک پڑھ لے تو اسے رات میں سورہ ملک پڑھنے والی فضیلت حاصل ہوگی، لیکن مغرب کا وقت شروع ہونے سے پہلے ہی  پڑھ لینے سے وہ فضیلت حاصل نہیں ہوگی۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب:مولانا فرحان احمد عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-2182

تاریخ اجراء:08شعبان المعظم1446ھ/07فروری2025ء