Tasveer ke Mutaliq Fatawa Rizvia ka Fatwa?

تصویر کے متعلق فتاوی رضویہ میں بیان کردہ حکم

مجیب:مولانا عابد عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1939

تاریخ اجراء:28ربیع الاوّل1446ھ/03اکتوبر2024ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   تصویر کے متعلق فتاوی رضویہ میں کیا حکم بیان کیا گیا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جاندار کی تصویر بنانے سے متعلق شیخ الاسلام والمسلمین مجد ددین و ملت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:”حضور سرور عالم صلی ا للہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ذی روح کی تصویر بنانا، بنوانا، اعزازاً  اپنے پاس رکھنا سب حرام فرمایا ہے اوراس پر سخت سخت وعیدیں ارشاد کیں اور ان کے دور کرنے مٹانے کاحکم دیا، احادیث اس بارے میں حد تواترپر ہیں۔“(فتاوی رضویہ،جلد21،صفحہ426،رضا فانڈیشن،لاہور)

   اسی طرح اور مقام پر فرماتے ہیں:”دستی تصویر پوری ہو یا نیم قد، بنانا بنوانا سب حرام ہے نیز اس کا عزت سے رکھنا حرام اگرچہ نصف قد کی ہو کہ تصویر فقط چہرہ کا نام ہے۔“(فتاوی رضویہ،جلد24،صفحہ568،رضا فانڈیشن،لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم