logo logo
AI Search

اعتکاف میں صابن اور ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنا کیسا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

معتکف کا فنائے مسجد میں صابن و ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنا کیسا؟

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ سنت اعتکاف کے دوران معتکف مسجد کے وضو خانے میں صابن اورٹوتھ پیسٹ استعمال کرسکتا ہے یا نہیں؟ جبکہ یہ وضو خانہ فنائے مسجد میں ہے۔

جواب

معتکف اگر فنائے مسجد میں بلا حاجت بھی جائے تو اعتکاف نہیں ٹوٹتا کیونکہ فنائے مسجد اس معاملہ میں حکم مسجد میں ہے، لہٰذا فنائے مسجد میں معتکف نے ٹوتھ پیسٹ کیا، ہاتھ، چہرہ وغیرہ دھونے کے لیے صابن استعمال کیا تو اس سے اعتکاف نہیں ٹوٹے گا۔

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مفتی فضیل رضا عطاری
تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضانِ مدینہ فروری 2026ء