logo logo
AI Search

روزے میں لیزر ٹریٹمنٹ کروا سکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

روزے کی حالت میں لیزر ٹریٹمینٹ کروانے کا حکم

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اِس بارے میں کہ کیا روزے کی حالت میں لیزر ٹریٹمینٹ کروانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب

روزے کی حالت میں لیزر ٹریٹمینٹ کروانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، کہ اس علاج سے منافذ (یعنی منہ ناک یا آنکھ وغیرہ) کے ذریعے سے کوئی چیز جسم میں داخل نہیں ہوتی۔ رد المحتار میں ہے "المفطر انما ھو الداخل من المنافذ" ترجمہ: روزہ اس چیز سے ٹوٹتا ہے جو منافذ کے ذریعے سے جسم میں داخل ہو۔ (رد المحتار مع الدر المختار، جلد3، صفحہ421، مطبوعہ: کوئٹہ)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-4848
تاریخ اجراء: 28 رمضان المبارک 1447ھ/18 مارچ 2026 ء