ایک ہی روزہ میں منت اور قضا کی نیت کرنا
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ایک ہی روزہ میں منت اور قضا کی نیت کی تو کیا حکم ہے؟
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
کسی شخص نے روزہ رکھا اور ایک ہی روزہ میں منت اور قضائے رمضان کی نیت کی، تو کیا دونوں روزے ہوں گے یا ایک ہی ادا ہوگا؟
جواب
پوچھی گئی صورت میں قضائے رمضان کا روزہ ہوگا اور منت کا روزہ نہیں ہوگا۔
چنانچہ فتاویٰ عالمگیری میں ہے: ”فاذا نوى عن قضاء رمضان والنذر كان عن قضاء رمضان استحسانا“ یعنی جب (روزہ رکھنے والے نے) رمضان کے کسی روزے کی قضا اور منت کے روزے کی نیت کی تو استحساناً قضائے رمضان کا روزہ ہوگا۔ (الفتاویٰ الھندیۃ، جلد 1، صفحہ 196، مطبوعہ: کوئٹہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-2608
تاریخ اجراء: 29 جمادی الاولٰی 1447ھ/21 نومبر 2025ء