
مجیب:مولانا رضا محمد مدنی
فتوی نمبر: Web-1580
تاریخ اجراء:11رمضان المبارک1445 ھ/22مارچ2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
آج کل استعمال کی
مختلف چیزوں مثلاً چٹائی پر انگلش میں حروف لکھے ہوتے ہیں
ایسے جوتے یا چٹائیاں استعمال کرنا کیسا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ممکنہ صورت میں ان چٹائیوں
سے حروف مٹاکر ہی انہیں
استعمال کیا جائے ، ادب کا یہی تقاضا ہے۔
بہار شریعت میں لکھا ہے:”جس
دسترخوان پر اشعار وغیرہ کچھ تحریر ہو اس کو کام میں لانا، یا
بچھونے پر کچھ لکھا ہو اس کا استعمال منع ہے۔“(بہارِ شریعت ،جلد
1،حصہ2،صفحہ328،مکتبۃ المدینہ،کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم