کیا ناقابلِ استعمال مسواک پھینک سکتے ہیں؟

مسواک قابلِ استعمال نہ رہے، تو کیا اسے پھینک سکتے ہیں؟

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

مسواک استعمال شدہ اگر قابل استعمال نہ رہے تو کیا اسے پھینک سکتے ہیں کیا اسے پانی میں پھینکنا چاہیے یا کہیں بھی پھینک سکتے ہیں؟ اگر خشکی پر پھینک دیں تو ہونٹ خراب ہو جائیں گے کیا درست ہے؟

جواب

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ

مِسواک جب ناقابلِ اِستِعمال ہوجائے تو پھینکنا نہیں چاہئےکہ یہ آلۂ ادائے سنّت ہے، کسی جگہ اِحتیاط سے رکھ دینا یا دَفْن کردینا چاہئے یا پتھر وغیرہ وَزْن باندھ کر سمندر میں ڈبو دینا چاہئے۔ (ماخوذ از فیضان مسواک، صفحہ 11، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

استعمال شدہ مسواک کو پھینک دینے سے ہونٹ خراب ہونے کی شرعاً کوئی حقیقت نہیں۔

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا عابد عطاری مدنی

فتویٰ نمبر: Web-2163

تاریخ اجراء: 11 شعبان المعظم 1446ھ / 10 فروری 2025ء