Kya Srif Lafz e Salam se Salam Hojyega?
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
کیا صرف لفظِ سلام سے بھی سلام ہوجاتا ہے؟
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
کیا صرف لفظ سلام بولنے یا لکھنے سے بھی سلام ہوجاتا ہے؟
جواب
صرف سلام کہنے یا لکھ کر بھیجنے سے بھی سلام ہوجاتا ہے البتہ مکمل مسنون طریقہ یہ ہے کہ سلام کرنے والا السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ کہے اور جسے سلام کیا جائے وہ جواب میں و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کہے۔
بہار شریعت میں ہے: بعض کہتے ہیں، سلام۔ اس کو بھی سلام کہا جاسکتا ہے قرآن مجید میں ہے کہ ملائکہ جب ابراہیم علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوئے۔فَقَالُوْا سَلٰمًا انھوں نے آکرسلام کہا، اس کے جواب میں حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بھی سلام کہا یعنی اگر کسی نے کہا سلام تو سلام کہہ دینے سے جواب ہوجائے گا۔ (بھارشریعت، جلد 03، صفحہ 468، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-1911
تاریخ اجراء: 19 ربیع الاوّل 1446ھ / 24 ستمبر 2024ء