
دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)
قبرستان میں داخل ہو کر کن الفاظ کے ساتھ سلام کریں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ
قبرستان میں مردوں کوان الفاظ کے ساتھ سلام کرناچاہیے:
السَّلَامُ عَلَيْكُمُ يَا أَهْلَ الْقُبُورِ يَغْفِرُ اللہُ لَنَا وَ لَكُمْ انْتُمْ سَلَفُنَا وَ نَحْنُ بِالْآثَر.
ترجمہ: اے قبر والو! تم پر سلام ہو اللہ(عزو جل) تمہاری اور ہماری مغفرت فرمائے، تم ہم سے پہلے آگئے اور ہم تمہارے بعد آنے والے ہیں۔
حضرت عبد اللہ بن عباس سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم مدینہ میں قبروں کے پاس سے گزرے تو ان کی طرف منہ کر کے فرمایا:
السَّلَامُ عَلَيْكُمُ يَا أَهْلَ الْقُبُورِ يَغْفِرُ اللہُ لَنَا وَ لَكُمْ انْتُمْ سَلَفُنَا وَنَحْنُ بِالْآثَر
ترجمہ: اے قبر والو ! تم پر سلام ہو اللہ (عزوجل) تمہاری اور ہماری مغفرت فرمائے، تم ہم سے پہلے آگئے اور ہم تمہارے بعد آنے والے ہیں۔ (سنن الترمذی، جلد 3، صفحہ 360، حدیث: 1053، مطبوعہ مصر)
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا محمد نور المصطفیٰ عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-4048
تاریخ اجراء: 26 محرم الحرام 1447ھ / 22 جولائی 2025ء