
دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)
میں کچن میں کام کر رہی تھی میری ڈیڑھ سال کی بیٹی لیونگ روم میں تھی وہ مرے پاس آئی میں نے چیک کیا تو اسکا ڈائپر لیک تھا پاجامہ گیلا تھا اب وہ کارپٹ پر کدھر کدھر گئی؟ کوئی پتا نہیں اس کارپٹ کو پورے کمرے میں چپکایا گیا ہے، نماز کا کیا حکم ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ
اس کارپیٹ پر نماز پڑھنا جائز ہے جب تک خاص جگہ کے بارے میں معلوم نہ ہو کہ یہاں نجاست لگی ہے، صرف چھوٹی بچی کے وہاں سے گزر کر آنے پر اسے ناپاک نہیں کہہ سکتے۔
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-2160
تاریخ اجراء: 27 رجب المرجب 1446ھ / 28 جنوری 2025ء