
دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)
بغیر وضو کے محفل میلاد یا مزار شریف پر حاضر ہوسکتے ہیں یا نہیں؟ اگر کسی کا وضو نہ ٹھہرتا ہو بار بار ٹوٹ جاتا ہو تو کیا وہ بغیر وضو کے محفل میلاد یا مزار شریف پر حاضر ہو سکتا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ
محفل میلاد یا مزار پر حاضری کے لیے باوضو ہونا شرط نہیں ہے البتہ ادب و بہتر یہی ہے کہ ممکنہ صورت میں باوضو ہوکر ہی محفل میلاد یا مزار شریف پر حاضر ہو، اور جس کا بار بار وضو ٹوٹ جاتا ہو بار بار وضو کے لئے جائے تو مشقت و محفل کا مقصود فوت ہوتا ہو تو وہ بغیر وضو ہی شرکت کر لے اس پر کوئی حکم نہیں لگے گا۔
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا محمد ابوبکر عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-1387
تاریخ اجراء: 18 رجب المرجب 1444ھ / 10 فروری 2023ء