
مجیب:مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1724
تاریخ اجراء:28ذوالقعدۃالحرام1445ھ/06جون2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
سیمنٹ کی دیوار سے تیمم کر سکتے ہیں یا نہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
سیمنٹ کی دیوار اگر نجس نہ ہو اور اس پر کسی غیر جنس زمین کی پالش وغیرہ بھی نہ ہو تو اس سے تیمم کر سکتے ہیں۔
تیمم جن چیزوں سے جائز ہے ، ان کو بیان کرتے ہوئے امام اہلسنت شاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں :”(۱۰۷) سیمنٹ ایک پتھرہے پھُنکاہوا۔“(فتاوی رضویہ ، جلد3، صفحہ 644، رضا فاؤنڈیشن، لاھور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم