کپڑا دودھ سے پاک کیوں نہیں ہوتا؟

دودھ سے کپڑا پاک کیوں نہیں ہوتا؟

مجیب:مولانا عابد عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1993

تاریخ اجراء:28 ربیع الآخر 1446 ھ/01 نومبر 2024 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   بہارِ شریعت جلد1، صفحہ 397 پر مسئلہ 8 میں ہےکہ چائے سے دھوئیں تو پاک ہوجائے گا۔ جبکہ مسئلہ 10 میں لکھا ہے کہ دودھ سے دھویا تو پاک نہیں ہوگا۔ ان دونوں میں فرق کیوں ہے جبکہ چائے میں بھی دودھ ہوتا ہے اور اس سے کپڑا پاک ہورہا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   چائے سے نجاست مزید نہیں پھیلتی بلکہ زائل ہوجاتی ہے کیونکہ چائے میں دودھ کے مقابلے میں چکنائی کم ہوتی ہے، گاڑھا پن بھی کم ہوتا ہے جس کی وجہ سےوہ  نجاست کو زائل کرنے میں مددگار ہوتی ہے   جبکہ دودھ سے نجاست کا زوال نہیں ہوتا بلکہ نجاست مزید پھیلتی ہے۔

   علامہ عینی رحمۃ اللہ علیہ دودھ سے پاکی حاصل نہ ہونے کی وجہ بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں: ”فإن بها يبسط النجاسة و لا تزول“ یعنی دودھ اور تیل وغیرہ سے نجاست مزید پھیلتی ہے، زائل نہیں ہوتی۔ (البنایۃ، جلد 1، صفحہ 710، دار الفکر ،بیروت)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم