دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
فرش پر پیشاب گرا ہو، تو ایک گیلے پوچے سے خشک کردینا کافی ہوگا یا تین پوچے ضروری ہیں؟ اور کیا پوچے کو اور پیشاب کی جگہ کو ہر بار خشک کرنا ضروری ہوگا؟
جواب
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ
اگر زمین پر پیشاب گرا ہو اور دھوپ یا ہوا لگنے سے سوکھ جائے تو وہ جگہ پاک ہوجائے گی، اور اگر پیشاب موجود ہو اور اس جگہ پر اتنا پانی بہا کر دھو دیا جائے کہ ناپاکی کا اثر بالکل زائل ہوجائے تو بھی جگہ پاک ہوجائے گی۔ البتہ اگر اس پیشاب والی جگہ پر گیلا کپڑا رکھ دیا یا کسی خشک کپڑے سے پونچھ دیا تو وہ کپڑا ناپاک ہوجائے گا اور اس طرح درست طریقے سے صفائی بھی نہ ہوپائے گی۔
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-2236
تاریخ اجراء: 15شوال المکرم1446ھ/14اپریل2025ء