
دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)
میرا سوال یہ ہے کہ گائے، بھینس کی جگالی کا کیا حکم ہے؟ کیا یہ پاک ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ
گائے، بھینس کی جگالی نجاست غلیظہ ہے، کیونکہ ہر چوپائے کی جگالی کا وہی حکم ہے، جو اس کے پاخانے کا ہے، اور گائے، بھینس کا پاخانہ نجاست غلیظہ ہے لہذا ان کی جگالی بھی نجاست غلیظہ ہے۔
در مختار میں ہے
مرارۃ کل حیوان کبولہ و جرتہ کزبلہ
یعنی: ہر جانور کے پتے کے پانی کا حکم اس کے پیشاب کی طرح ہے اور جگالی کا حکم اس کے پاخانے کی طرح ہے۔ (الدر المختار، جلد 1، صفحہ 620، مطبوعہ کوئٹہ)
فتاوی ہندیہ میں ہے
و اخثاء البقر۔۔۔ نجس نجاسۃ غلیظۃ
یعنی: گائے کا گوبر نجاست غلیظہ ہے۔ (فتاوی ہندیہ، جلد 1، صفحہ 46، دار الفکر، بیروت)
بہار شریعت میں ہے ”ہر حلال چوپایہ کا پاخانہ جیسے گائے بھینس کا گوبر، بکری اونٹ کی مینگنی۔۔۔۔ یہ سب نَجاستِ غلیظہ ہیں۔۔۔ ہر چوپائے کی جگالی کا وہی حکم ہے جو اس کے پاخانہ کا۔“ (بہار شریعت، جلد 01، حصہ 02، صفحہ 391، مکتبۃ المدینہ)
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا محمد سجاد عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-4054
تاریخ اجراء: 28 محرم الحرام 1447ھ / 24 جولائی 2025ء