
فتوی نمبر:WAT-201
تاریخ اجراء:22ربیع الاول 1443ھ/29اکتوبر2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
گیلا ہاتھ ناپاک خشک
تولیے کو ہلکا سا ٹچ
ہو جائے تو کیا ہاتھ ناپاک ہو جائے
گا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگر
خشک ناپاک تولیے کی ناپاک جگہ پر گیلا ہاتھ اتنی
دیر تک رکھا کہ وہ تری اس تولیے کو لگ گئی اور پھر اس
ناپاک جگہ کی تری چھوٹ کر اس کے ہاتھ کو لگ گئی تو اس ناپاک
تری کے لگنے کی وجہ سے اس کےہاتھ کاوہ حصہ ناپاک ہو جائے گا،جس
پرناپاک تری لگی،ورنہ ناپاک نہیں ہوگا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم