
مجیب: مولانا محمد علی عطاری
مدنی
فتوی نمبر:WAT-2317
تاریخ اجراء: 17جمادی الاول1445 ھ/02دسمبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
حالتِ
جنابت میں دعائیہ کلمات کہہ سکتے ہیں، یونہی وہ آیات
جو ذکر، ثنا، مناجات و دعا پر مشتمل ہوں، وہ بھی تلاوت کی نیت
کئے بغیر، ثناء کی نیت سے پڑھ سکتے ہیں، لہٰذا الحمد للہ رب العلمین بنیتِ حمد و ثنا پڑھ سکتے ہیں، لیکن اسے
اور اس جیسے دیگر کلماتِ قرآن کہ جن میں ثنا و دعا والے معانی ہوں، انہیں قرآن کریم کی نیت سے
پڑھنا جائز نہیں ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم