
فتوی نمبر:WAT-133
تاریخ اجراء:01ربیع الاول 1443ھ/10اکتوبر2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
عورت حیض کے دنوں میں شوہر کے قریب آ سکتی ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
یادرہے کہ حالت حیض میں
بیوی کے ناف کے نیچے سے گھٹنوں کے نیچے تک کے حصے کواتنے موٹے کپڑے وغیرہ کوحائل کیے
بغیرکہ جس سے بدن کی گرمی محسوس نہ ہو،مردکااپنے کسی
عضوکے ساتھ ، شہوت سے یابغیرشہوت کے چھوناجائزنہیں اوراتنے حصے
کوشہوت کے ساتھ دیکھنابھی جائزنہیں ۔ہاں ناف سے اوپروالے حصے سے اورگھٹنوں سے نیچے
والے حصے سے، جس طرح چاہے نفع حاصل کرسکتاہے ۔نیز حالت حیض
میں عورت مردکے ہرحصہ بدن کوہاتھ لگاسکتی ہے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم