حیض کی حالت میں قرآن پڑھنے کی ممانعت پر احادیث
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
حالتِ حیض میں قرآن مجید پڑھنے کی ممانعت پر احادیث سے دلائل
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
مخصوص ایام میں عورتیں قرآن پاک نہیں پڑھ سکتیں، اس پر کوئی حدیث بتا دیں۔
جواب
اس حوالے سے چند احادیث مندرجہ ذیل ہیں:
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما سے مروی ہے کہ حضور صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا: ”لا تقرأ الحائض، و لا الجنب شيئا من القرآن“ ترجمہ: حیض والی اور جنبی قرآن میں سے کچھ بھی نہ پڑھے۔ (سنن الترمذی، صفحہ 65، دار ابن کثیر، دمشق)
حضرت جابررضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "لا يقرأ الحائض ولا الجنب و لا النفساء القرآن"ترجمہ: حیض والی، جنبی، اور نفاس والی، قرآن نہ پڑھیں۔ (سنن دارقطنی، جلد 1، صفحہ 218، مؤسسۃ الرسالۃ، بيروت)
مصنف ابن ابی شیبہ میں ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا: ”لا تقرأ الحائض القرآن“ ترجمہ: حیض والی عورت قرآن نہ پڑھے۔ (مصنف ابن ابی شيبة، جلد 1، صفحہ 126، مطبوعہ: ملتان)
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا محمد آصف عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-5063
تاریخ اجراء: 17 ذو الحجۃ الحرام 1447ھ / 03 جون 2026ء