مجیب:مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1909
تاریخ اجراء:08ربیع الاوّل1446ھ/13ستمبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ہوا نکلنے یا جسم پر چوٹ لگنے کی وجہ سے خون بہہ جائے، تو کیا وضو سے پہلے استنجا کرنا ضروری ہوگا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ہوا نکلنے یا ہاتھ وغیرہ اعضاء پر چوٹ لگنے سے خون بہے اور وضو ٹوٹ جائے تودوبارہ وضو کرنے کے لیے استنجا کرنے کی حاجت نہیں، صرف وضو ہی کافی ہے، البتہ جسم پر لگے خون کو دھونا ہوگا۔
درِ مختار میں ہے:”إزالة نجس عن سبيل فلا يسن من ريح“یعنی سبیلین سے نجاست کو دور کرنے کا نام استنجاء ہے لہٰذا ہوا خارج ہونے کی وجہ سے استنجا کرنا مسنون نہیں۔
اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے علامہ ابنِ عابدین شامی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:”لأن بخروج الریح لا یکون علی السبیل شیئ فلا یسن منہ“یعنی کیونکہ ریح نکلنے کے سبب مقام پر کوئی نجاست نہیں ہوتی، تو اس کی وجہ سے استنجا مسنون نہیں۔(رد المحتار علی الدر المختار، جلد1، صفحہ 599، مطبوعہ: کوئٹہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟