جن عورت سے ہمبستری کرے تو غسل واجب ہوگا یا نہیں؟

 

جن عورت سے ہمبستری کر لے ، تو غسل کا حکم

دارالافتاء اھلسنت عوت اسلامی)

سوال

کچھ خواتین کے ساتھ جنات ہمبستری کرتے ہیں جو کہ عورت کو محسوس بھی ہوتا ہے اور انزال بھی  ہوجاتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ ایسی صورت میں عورت پر غسل واجب ہوگا یا نہیں؟

جواب

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

اگر کوئی جن عورت سے ہمبستری کرے تو اس کی دو صورتیں ہیں:

1۔جن انسان کی شکل اختیار کرکے عورت سے ہمبستری کرتا ہے،اس صوت میں حشفہ کے غائب ہونے ہی سے  غسل لازم ہوجائے گا۔

2۔ انسانی کی شکل میں  نہ ہو تو جب تک عورت کو انزال نہ ہوجائے غسل لازم نہیں ہوگا۔

صدرالشریعہ،بدرالطریقہ،حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ارشاد فرماتے ہیں:’’ اگر جن آدمی کی شکل بن کر آیا اور عورت سے جماع کیا تو حشفہ کے غائب ہونے ہی سے غسل واجب ہو گیا۔ آدمی کی شکل پر نہ ہو تو جب تک عورت کو اِنزال نہ ہو غسل واجب نہیں۔‘‘(بہار شریعت،جلد1،صفحہ323،مکتبۃ المدینہ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب:مولانا فرحان احمد عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-2181

تاریخ اجراء:01شعبان المعظم1446ھ/31جنوری 2025ء