جنبی کپڑے تبدیل کرلے تو کیا وہ بھی ناپاک ہوں گے؟

جنبی کے کپڑوں کا حکم

مجیب:مولانا ذاکر حسین عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-3582

تاریخ اجراء:20 شعبان المعظم 1446ھ / 19فروری 2025 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   حالت جنابت میں اگر کپڑے چینج کیے تو کیا جو کپڑے چینج کرکے پہنے وہ بھی ناپاک ہوجائیں گے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   حالت جنابت میں اگرجسم پر کوئی ایسی  نجاست نہ ہو کہ جو کپڑوں پر لگے تو کپڑے تبدیل کرنے سے کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے  اگرچہ جنابت والے کا پسینہ اس میں لگے کہ جنبی کا  پسینہ پاک ہے۔

   جوہرہ نیرہ میں ہے ”وعرق الجنب والحائض والنفساء طاهر“  ترجمہ: جنبی،حائضہ اور نفاس والی عورت کا پسینہ پاک ہے۔(الجوھرۃ النیرۃ، ج 1، ص 21، المطبعة الخيرية)

   سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ سے سوال ہوا کہ جنبی غسل سے پہلے پاک تہبند پہن لے تو کیا وہ تہبند پاک رہے گا یا نہیں؟ اس کے جواب میں فرمایا :"تہبند پاک رہے گا۔"(فتاوی رضویہ، ج 4، ص 558، مطبوعہ :رضا فاؤنڈیشن، لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم