
مجیب:مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1899
تاریخ اجراء:05ربیع الاوّل1446ھ/10ستمبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کپڑے کن کن صورتوں میں ناپاک ہو جاتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
کپڑے نجاست لگنے کی صورت میں ناپاک ہوتے ہیں، مثلا کپڑوں پر پیشاب، پاخانہ، بہتا خون، پیپ وغیرہ لگ جائے توکپڑے کا وہ حصہ جہاں نجاست لگی ہووہ حصہ ناپاک ہوجائے گااسے شرعی اصولوں کے مطابق پاک کرنالازم ہے۔ یادرہے نجاست کی کئی اقسام اور کئی مسائل ہیں اس لیے بہتریہ ہوگاکہ بہارشریعت سے نجاستوں کا بیان بلکہ ہوسکے تو بہارشریعت جلداول ،حصہ دوم کامکمل مطالعہ اچھے اندازمیں سمجھ کر لیں ان شاء اللہ عزوجل طہارت اور نجاست کے کثیر مسائل سمجھ آجائیں گے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم