کھارے اور زنگ آلود پانی سے وضو کرنا کیسا؟

 

کھارے پانی سے وضوکرنا کیسا جس سے زنگ کی بو آرہی ہو

دارالافتاء اھلسنت عوت اسلامی)

سوال

بعض اوقات پانی سے زنگ کی بو آرہی ہوتی ہے۔  اگر کسی نے ایسے پانی سے وضو کیا البتہ وضو کرنے کے بعد  اس کے جسم سے  ایسی بو نہیں آرہی تو کیا وضو ہوگیا؟

جواب

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

اگر پانی سے زنگ کی بو آ رہی ہو تو اس سے پانی ناپاک نہیں ہو تا  اور  ضو و غسل ہو جاتا ہے۔ لہٰذا پوچھی گئی صورت میں وضو ہو گیا ، کسی وسوسوے میں پڑنے کی ضرورت نہیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب:مولانا عابد عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-2190

تاریخ اجراء:09شعبان المعظم1446ھ/08فروری2025ء