
مجیب:مولانا محمد ابوبکر عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3622
تاریخ اجراء:07 رمضان المبارک 1446 ھ/ 08 مارچ 2025 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر سوکھے ناپاک بستر پر سوئے اور جسم پر پسینہ آیا تو کیا جسم ناپاک ہو جائے گا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی گئی صورت میں اگر پسینے سے بسترکاناپاک حصہ بھیگ گیا، پھر اُس ناپاکی سے جسم تر ہوا تو اب جسم کاوہ حصہ جس پرناپاک تری لگی وہ ناپاک ہے، ورنہ نہیں۔
فتاوی ہندیہ میں ہے ”إذا نام الرجل على فراش فأصابه مني ويبس فعرق الرجل وابتل الفراش من عرقه إن لم يظهر أثر البلل في بدنه لا يتنجس وإن كان العرق كثيرا حتى ابتل الفراش ثم أصاب بلل الفراش جسده فظهر أثره في جسده يتنجس بدنه كذا في فتاوى قاضي خان“ ترجمہ: جب کوئی شخص ایسے بستر پر سویا کہ جسے منی پہنچی تھی اور وہ خشک ہو گئی پھر اس شخص کو پسینہ آیا اور بستر اس کے پسینےسے تر ہو گیا ، تو اگر تری کا اثر اس کے بدن پر ظاہر نہیں ہوا تو بدن ناپاک نہیں ہو گا اور اگر پسینہ بہت زیادہ تھا یہاں تک کہ بستر تر ہو گیا پھر بستر کی تری اس کے بدن کو لگی جس سے نجاست کا اثر اس کے بدن پر ظاہر ہوا تو اس کا بدن ناپاک ہو جائے گا ،یونہی فتاوی قاضی خان میں ہے۔(فتاوی ہندیہ، جلد01، صفحہ47، دارالفکر، بیروت)
بہار شریعت میں ہے” نجس کپڑا پہن کر یا نجس بچھونے پر سویا اور پسینہ آیا،اگر پسینہ سے وہ ناپاک جگہ بھیگ گئی پھر اُس سے بدن تر ہو گیا تو ناپاک ہو گیا ورنہ نہیں۔“(بہار شریعت، جلد 01، حصہ 02، صفحہ 394، مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟