نیند میں ڈر جانے پر پڑھنے کی دعا

نیند میں خوفزدہ ہونے پر پڑھی جانے والی دعا

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّۃِ مِنْ غَضَبِهٖ وَ عِقَابِهٖ وَ شَرِّ عِبَادِهٖ وَ مِنْ ھَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَ اَنْ یَّحْضُرُوْنِ

ترجمہ:

میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کے کامل کلمات کے ذریعے، اُس کے غضب اور اس کےعذاب سے، اُس کے بندوں کے شر سے، اور شیاطین کے وسوسوں سے اور اس بات سے کہ وہ (شیاطین) میرے قریب بھی آئیں۔

سنن ترمذی کی حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا:

إذا فزع أحدكم في النوم، فليقل:اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّۃِ مِنْ غَضَبِهٖ وَ عِقَابِهٖ وَ شَرِّ عِبَادِهٖ وَ مِنْ ھَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَ اَنْ یَّحْضُرُوْنِ فإنها لن تضرہ

ترجمہ: جب تم میں سے کوئی نیند میں خوفزدہ ہو جائے تو یہ(اوپر ذکر کردہ دعا) پڑھے تو پس وہ (خوفزدہ چیز) اُسے ہرگز کوئی نقصان نہ پہنچا سکے گی۔ (سنن ترمذی، جلد 5، صفحہ 500، رقم الحدیث: 3528، مطبوعہ دار الغرب الاسلامی، بیروت)