وضو کرتے وقت پڑھنے والی دعا

وضو کرتے ہوئے پڑھی جانے والی دعا

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِیْ ذَنْبِیْ، وَ وَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ، وَ بَارِكْ لِیْ فِیْ رِزْقِیْ

ترجمہ:

اے اللہ!میرے گناہ بخش دے اور میرے گھر کو وسیع فرما اور میرے رزق میں برکت عطا فرما۔

امام نسائی رحمۃ اللہ علیہ روایت نقل فرماتے ہیں:

قال أبو موسى أتيت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم و توضأ فسمعته يدعو يقول اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِیْ ذَنْبِیْ، وَ وَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ، وَ بَارِكْ لِیْ فِیْ رِزْقِیْ

ترجمہ: حضرت ابو موسی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا، اس وقت آپ وضو فرما رہے تھے۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ و سلم کو یہ (اوپر ذکردہ) دعا مانگتے ہوئے سنا۔ (عمل الیوم و اللیلۃ للنسائی، صفحہ 172، مطبوعہ موسسۃ الرسالہ، بیروت)