ناپسندیدہ خواب آنے پر پڑھنے کی دعا

ناپسندیدہ خواب آنے پر تین مرتبہ پڑھی جانے والی دعا

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ وَ مِنْ شَرِّ هٰذِهِ الرُّؤْیَا

ترجمہ:

میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں شیطان مردود سے اور اس خواب کے شر سے۔

صحیح مسلم کی حدیث میں حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ و سلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ:

الرؤيا من اللہ و الحلم من الشيطان، فإذا حلم أحدكم حلما يكرهه فلينفث عن يساره ثلاثا، و ليتعوذ بالله من شرها فإنها لن تضره

ترجمہ: اچھا خواب اللہ کی طرف سے ہوتا ہے اور برا خواب شیطان کی طرف سے۔ پس جب تم میں سے کوئی ناپسندیدہ خواب دیکھے تو اسے چاہیئے کہ اپنی بائیں جانب تین مرتبہ تھتکار دے اور اس کے شر سے اللہ کی پناہ مانگے، پس وہ (خواب) اُسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ (صحیح مسلم ملخصا، جلد 7، صفحہ 50، رقم الحدیث: 2261، مطبوعہ دار طوق النجاۃ)