وضو كے بعد آسمان کی طرف دیکھ کر پڑھنے والی دعا

وضو كے بعد آسمان کی طرف رخ کر کے پڑھی جانے والی دعا

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

اَشْهَدُ اَنْ لَّا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهٗ لَا شَرِیْكَ لَهٗ، وَ اَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهٗ وَ رَسُوْلُهٗ

ترجمہ:

میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، وہ یکتا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں۔ اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ و سلم اس کے بندے اور رسول ہیں۔

مسند احمد کی حدیث میں ہے:

قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم: من توضأ فأحسن الوضوء، ثم رفع نظره إلى السماء، فقال:اَشْهَدُ اَنْ لَّا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهٗ لَا شَرِیْكَ لَهٗ، وَ اَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهٗ وَ رَسُوْلُهٗ،فتحت له ثمانية أبواب الجنة يدخل من أيها شاء

ترجمہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے اچھی طرح وضو کیا، پھر اپنی نگاہ آسمان کی طرف کرکے یہ (اوپر ذکردہ کلمہ) پڑھا تو اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، وہ ان میں سے جس سے چاہے داخل ہو جائے۔ (مسند احمد بن حنبل، جلد 1، صفحہ 274، رقم الحدیث: 121، مطبوعہ موسسۃ الرسالۃ)