
دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)
اَشْهَدُ اَنْ لَّا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهٗ لَا شَرِیْکَ لَهٗ، وَ اَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهٗ وَ رَسُوْلُهٗ، رَضِیْتُ بِاللّٰهِ رَبًّا وَّ بِمُحَمَّدٍ رَّسُوْلًا وَّ بِالْاِسْلَامِ دِیْنًا
میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، وہ یکتا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ و سلم اُس کے بندے اور رسول ہیں۔ میں اللہ کے رب ہونے اور محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے رسول ہونے اور اسلام کے د ین ہونے پر راضی ہوں۔
صحیح مسلم کی حدیث میں ہے:
عن سعد بن أبي وقاص عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم أنه قال: من قال حين يسمع المؤذن: اَشْهَدُ اَنْ لَّا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهٗ لَا شَرِیْکَ لَهٗ، وَ اَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهٗ وَ رَسُوْلُهٗ، رَضِیْتُ بِاللّٰهِ رَبًّا وَّ بِمُحَمَّدٍ رَّسُوْلًا وَّ بِالْاِسْلَامِ دِیْنًا غفر له ذنبه
ترجمہ: حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص مؤذن (کی اذان) کو سن کر یہ (اوپر ذکر کردہ دعا) پڑھے تو اس کے گناہ بخش دیئے جائیں گے۔ (صحیح مسلم، جلد 2، صفحہ 4، رقم الحدیث: 386، مطبوعہ دار طوق النجاۃ)