خشکی کا مینڈک پانی میں مرجائے تو کیا حکم ہوگا؟

خشکی میں پائے جانے والا مینڈک پانی میں مرجائے، تو اس پانی کا کیا حکم ہے؟

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

جو مینڈک خشکی میں پائےجاتے ہیں، لیکن انڈے پانی میں دیتے ہیں، ان میں سے کوئی مینڈک پانی میں مر جائے، تو پانی کا کیا حکم ہو گا؟

جواب

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ

ہمارے یہاں جومینڈک عام طور پر ہوتے ہیں اگرچہ خشکی کے ہوں ، ان میں بہتا خون نہیں ہوتا ، ان کے پانی میں مرنے سے پانی ناپاک نہیں ہوگا۔ البتہ جنگل کا بڑا مینڈک جس میں بہتا خون ہوتا ہے اس کے مرنے سے قلیل پانی ناپاک ہوجائے گا۔

بہار شریعت میں ہے: ”خشکی اور پانی کے مینڈک کا ایک حکم ہے یعنی اس کے مرنے بلکہ سڑنے سے بھی پانی نجس نہ ہوگا، مگر جنگل کا بڑا مینڈک جس میں بہنے کے قابل خون ہوتا ہے اس کا حکم چوہے کی مثل ہے۔ پانی کے مینڈک کی انگلیوں کے درمیان جھلی ہوتی ہے اور خشکی کے نہیں۔“ (بہارشریعت، جلد 1، صفحہ338، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا عابد عطاری مدنی

فتوی نمبر: Web-2309

تاریخ اجراء: 17ذوالقعدۃ الحرام1446ھ/15مئی2025ء