
مجیب: مولانا محمد سرفراز اختر عطّاری
مصدق: مفتی فضیل رضا عطّاری
تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضانِ مدینہ
فروری 2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا
فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں
کہ چھوٹا بچہ کمرے میں پیشاب
کردے تو کمرے میں دھوپ تو نہیں آتی کہ پیشاب اس سے خشک ہو
، البتہ پنکھے کی ہوا سے خشک ہوجائے
گاتو کیا اس سے بھی زمین پاک ہوجائے گی ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ناپاک
زمین اگر خشک ہوجائے اور اس سے نجاست کا اثر یعنی رنگ و بو جاتا
رہے ، تو وہ پاک ہوجاتی ہےاوراس کا دھوپ ہی سے خشک ہونا ضروری نہیں ،
بلکہ دھوپ کے علاوہ آگ یا ہوا وغیرہ سے خشک ہوجائے تب بھی پاک ہوجائے
گی ، لہٰذا پوچھی گئی صورت میں اگر پیشاب
کی جگہ پنکھے وغیرہ کی ہوا سے خشک ہوگئی اور اس سےنجاست
کا اثر بھی جاتا رہا ، تو وہ پاک ہوگئی ۔خیال رہے
زمین کی پاکی کا یہ حکم تیمم کےعلاوہ نماز وغیرہ دیگر مسائل میں ہے ،
تیمم کے حق میں نہیں ہے یعنی اس مٹی سے
تیمم نہیں ہو سکتا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم