
مجیب:مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1996
تاریخ اجراء:12جمادی الاول1446 ھ/15نومبر2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
دیوار کا کچھ حصہ ناپاک تھا، اس جگہ پینٹ کر دیااور وہ پینٹ سوکھ گیا ،دوسری چیز وں پر منتقل نہیں ہو رہا، سوکھنے کے بعد اس پرپانی لگ جائے ، تو کیا وہ ناپاک ہوکر دوسری چیزوں کو بھی ناپاک کر سکتا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
سب سےپہلے تو یہ بات سمجھ لیجئے کہ زمین یا زمین میں جُڑی ہوئی چیزیں جیسے اینٹ،ٹائل وغیرہ اور ایسی چیزیں جو زمین کے ساتھ اتصالِ قرار کے ساتھ متصل ہوں جیسے دیواریں، ان تمام چیزوں سے متعلق یہ اصول ہے کہ اگر وہ ناپاک ہو جائیں ،تو انہیں دھو کر پاک کرنا ضروری نہیں بلکہ خشک ہونے سے بھی پاک ہوجائیں گی، جبکہ نجاست کا اثر یعنی رنگ،بو یا ذائقہ باقی نہ ہو،لہٰذا دیوار اگر اسی طرح خشک ہوچکی تھی، تو پاک ہو گئی تھی اگرچہ اس پر پینٹ بعد میں کیا ہو اور اگر خشک ہونے سے پہلے پینٹ کر دیا تھا تب بھی ہوتا یہی ہے کہ وہ چیز اور پینٹ سب خشک ہو جاتے ہیں اور نجاست کا اثر باقی نہیں رہتا، لہٰذا اس کے بعد پانی وغیرہ لگنے سے وہ پانی ناپاک نہیں ہوگا اور نہ ہی دوسری چیزوں کو ناپاک کرے گا۔
بہار شریعت میں ہے:”ناپاک زمین اگر خشک ہو جائے اور نَجاست کا اثر یعنی رنگ و بو جاتا رہے پاک ہو گئی، خواہ وہ ہوا سے سوکھی ہویا دھوپ یا آگ سے مگر اس سے تیمم کرنا جائز نہیں نماز اس پر پڑھ سکتے ہیں۔۔۔ درخت اور گھاس اور دیوار اور ایسی اینٹ جو زمین میں جڑی ہو ،یہ سب خشک ہو جانے سے پاک ہو گئے۔“(بہار شریعت،جلد1،صفحہ 401، مکتبۃ المدینہ،کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟