logo logo
AI Search

پالش والی لکڑی پاک کرنے کا طریقہ

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

پالش والی لکڑی ناپاک ہوجائے، تو کیسے پاک ہوگی؟

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

اگر لکڑی کی چوکی کا کوئی حصہ پتلی نجاست غلیظہ سے ناپاک ہوکر خشک ہوجائے اور وہ نظر بھی نہ آئے تو اسے کس طرح پاک کیا جائے جبکہ چوکی کے پالش والے حصہ کے ساتھ ساتھ مسام والا حصہ بھی نجس ہوا ہو؟

جواب

لکڑی کا پالش والا حصہ جس کے مسام نہیں ہوتے وہ تو پونچھنے سے ہی پاک ہو جائے گا اور وہ حصہ جس پر پالش نہیں ہوئی اسے تین مرتبہ دھوئیں اور ہر مرتبہ اتنی دیر چھوڑدیں کہ پانی ٹپکنا بند ہو جائے تو وہ چوکی پاک ہو جائے گی۔

صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: آئینہ اور شیشے کی تمام چیزیں اور چینی کے برتن یا مٹی کے روغنی برتن یا پالش کی ہوئی لکڑی غرض وہ تمام چیزیں جن میں مسام نہ ہوں کپڑے یا پتے سے اس قدر پونچھ لی جائیں کہ اثر بالکل جاتا رہے، پاک ہوجاتی ہیں۔ (بھارِ شریعت، جلد 1، صفحہ 400، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

و اللہ اعلم عزوجل و رسولہ اعلم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم

مجیب: مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-2268
تاریخ اجراء: 24 شوال المکرم 1446ھ / 23 اپریل 2025ء