
مجیب: عبدالرب شاکرعطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1626
تاریخ اجراء: 19شوال المکرم1444 ھ/10مئی2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ٹائلز مختلف قسم کی ہوتی
ہیں،بعضوں پر پلاسٹک یا شیشہ وغیرہ کی تہہ ہوتی
ہے اور بعضوں پر نہیں ،لہذا جن ٹائلز پر کوئی تہہ پلاسٹک یا شیشہ
یا اور کسی ایسی
چیزکی ہو، جو جنسِ زمین سے نہیں ہے ، تو ان ٹائلز کے تہہ والے حصہ سے تیمم
جائز نہیں ۔اور اگراس پرکوئی تہہ نہیں یا تہہ ہے
مگر وہ جنسِ زمین سے ہے جیسے چونا وغیرہ سے تو اس سے مطلقا تیمم
جائز ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی
اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم