logo logo
AI Search

چہلم کب کرنا ضروری ہے؟

بسم اللہ الرحمن الرحيم

چہلم پانچویں جمعرات پر کیا جائے یا چھٹی جمعرات پر؟

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

جواب

ایصالِ ثواب جس دن، جس وقت بھی کیا جائے وہ ثواب پہنچتا ہے، اور اس کے لئے لوگوں کی طرف سےجو دن اور تاریخ مقرر کی جاتی ہے، وہ فقط مسلمانوں کی آسانی کے لئے کی جاتی ہے، ایسا نہیں ہے کہ ایصالِ ثواب کسی خاص دن ہی کرنا ضروری ہے، اس سے پہلے یا بعد نہیں کر سکتے، لہٰذا چالیس دن سے پہلے یا بعد میں جب بھی آسانی ہو ایصالِ ثواب کیا جاسکتا ہے چاہے پانچویں جمعرات ہو یا چھٹی جمعرات یا کوئی اور دن۔

اعلیٰ حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں: ”اموات کو ایصالِ ثواب قطعاً مستحب۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم فرماتے ہیں: ”من استطاع منکم ان ینفع اخاہ فلینفعہ“ ترجمہ: جواپنے بھائی کو نفع پہنچاسکے تو چاہئے کہ اسے نفع پہنچائے۔ اور یہ تعیناتِ عرفیہ ہیں، ان میں اصلاً حرج نہیں جبکہ انہیں شرعاً لازم نہ جانے، یہ نہ سمجھے کہ انہی دنوں ثواب پہنچے گا آگے پیچھے نہیں۔ (فتاوی رضویہ، جلد 9، صفحہ 604، رضا فاؤنڈیشن لاہور)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-2579
تاریخ اجراء: 09 جمادی الاولٰی 1447ھ / 01 نومبر 2025ء