logo logo
AI Search

نماز فجر کا وقت کب سے کب تک ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فجر کی نماز کا وقت

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

فجر کی نماز کا وقت سورج نکلنے سے پہلے تک ہوتا ہے؟ یا سورج نکلنے کے بعد بھی ظہر کی اذان سے پہلے تک باقی رہتا ہے؟

جواب

نماز فجر کا وقت صبح صادق (فجر کا وقت شروع ہونے) سے لے کر سورج نکلنے تک ہوتا ہے، جیسے ہی سورج کی پہلی کرن طلوع ہوئی، فجر کا وقت ختم ہو گیا۔

حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ و اصحابہ و سلم نے ارشاد فرمایا: ”وقت الفجر ما لم تطلع الشمس“ ترجمہ: فجر کا وقت تب تک ہے جب تک سورج طلوع نہ ہو۔ (صحیح مسلم، جلد 2، صفحہ 104، حدیث 612، مطبوعہ: ترکیا)

فتاوی عالمگیری میں ہے ”وقت الفجر من الصبح الصادق ۔۔۔ الی طلوع الشمس“ ترجمہ: فجر کی نماز کا وقت صبح صادق سے لے کر طلوعِ شمس تک ہے۔ (فتاوی عالمگیری، جلد 1، صفحہ 51، مطبوعہ: بیروت)

بہارِ شریعت میں ہے وقت فجر: طلوعِ صبح صادق سے آفتاب کی کرن چمکنے تک ہے۔ (بہار شریعت، جلد 1، حصہ 3، صفحہ 447، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا ذاکر حسین عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-4292
تاریخ اجراء: 09 ربیع الثانی 1447ھ / 03 اکتوبر 2025ء