logo logo
AI Search

پہلی رکعت میں چھوٹی اور دوسری میں بڑی صورت پڑھنا

بسم اللہ الرحمن الرحیم

پہلی رکعت میں سورۂ کوثر اور دوسری میں سورۂ اخلاص پڑھنا کیسا ؟

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا نماز میں پہلی رکعت میں سورہ کوثر اور دوسری رکعت میں سورہ اخلاص پڑھنا مکروہ ہوگا؟

جواب

دوسری رکعت کی قراءت پہلی رکعت کی قراءت سے طویل یعنی لمبی کرنا اس وقت مکروہ ہے کہ جب دوسری رکعت کی قراءت پہلی رکعت کی قراءت سے تین آیات یاس سے  زیادہ لمبی ہو، یا  باعتبار کلمات و حروف ان میں بہت تفاوت ہو۔ سورۂ کوثر  اور سورۂ اخلاص کے کلمات و حروف میں زیادہ تفاوت نہیں، سورۂ کوثر میں 3 آیات ہیں اور سورہ اخلاص میں 4، نیز سورۂ کوثر میں  42 حروف ہیں اور سورۂ اخلاص میں 47 حروف۔ لہٰذا فرض نماز کی پہلی رکعت میں سورۂ کوثر اور دوسری رکعت میں سورہ اخلاص پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

بہار شریعت میں ہے: ”دوسری رکعت کی قراءت پہلی سے طویل کرنا مکروہ ہے جبکہ بین فرق معلوم ہوتا ہو اور اس کی مقدار یہ ہے کہ اگر دونوں سورتوں کی آیتیں برابر ہوں تو تین کی زیادتی سے کراہت ہے اور چھوٹی بڑی ہوں تو آیتوں کی تعداد کا اعتبار نہیں بلکہ حروف و کلمات کا اعتبار ہے، اگر کلمات و حروف میں بہت تفاوت ہو، کراہت ہے اگرچہ آیتیں گنتی میں برابر ہوں مثلاً پہلی میں اَلَم نَشرَح پڑھی اور دوسری میں لَم یَکُن تو کراہت ہے اگرچہ دونوں میں آٹھ آٹھ آیتیں ہیں۔‘‘ (بہار شریعت، جلد1، صفحہ548، مکتبۃ المدینہ، کراچی )

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی

فتوی نمبر: Web-2351

تاریخ اجراء:19ذو الحجۃ الحرام1446ھ/16جون2025ء