
مجیب:مولانا محمد ابوبکر عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3629
تاریخ اجراء:02رمضان المبارک 1446ھ/03مارچ2025ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
سجدے میں جاتے ہوئے جبہ یا کرتا پکڑ کر اوپر کرنا کیسا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
سجدے میں جاتے ہوئے ہاتھوں سے جبہ یا کرتہ پکڑ کر اوپر کرنا مکروہ تحریمی،ناجائز و گناہ ہے کہ یہ کف ثوب (کپڑا سمیٹنے) میں داخل ہے ،جس سے حدیث پاک میں منع فرمایا گیا ہے ۔اور اس طرح پڑھی ہوئی نماز ،واجب الاعادہ(یعنی دوبارہ پڑھناواجب)ہے ۔
جوہرہ نیرہ میں ہے" ولا يكف ثوبه وهو أن يرفعه من بين يديه أو من خلفه إذا أراد السجود «قال - عليه السلام - أمرت أن أسجد على سبعة أعظم لا أكف ثوبا ولا أعقص شعرا» "ترجمہ : نمازی اپنے کپڑے نہ سمیٹے اور سمیٹنا یہ ہے کہ سجدہ کرتے وقت آگے یا پیچھے سے کپڑا اٹھالے۔نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں سات ہڈیوں پر سجدہ کروں اور اپنے بالوں اورکپڑوں کو نہ لپیٹوں۔(الجوھرۃ النیرۃ ، جلد01 ، صفحہ63 ، بیروت)
بہار شریعت میں ہے"کپڑے یا داڑھی یا بدن کے ساتھ کھیلنا، کپڑا سمیٹنا ، مثلا سجدے میں جاتے وقت آگے یا پیچھے سے اٹھا لینا ، اگرچہ گَرد سےبچنے کے لیے کیا ہو اور اگر بلا وجہ ہو تو اور زیادہ مکروہ، کپڑا لکانا،مثلا سر یا مونڈھے پر اس طرح ڈالنا کہ دونوں کنارے لٹکتے ہوں، یہ سب مکروہ تحریمی ہیں۔"(بہار شریعت، جلد1، صفحہ624، مکتبۃ المدینہ ،کراچی)
در مختار میں ہے" كل صلاة أديت مع كراهة التحريم تجب إعادتها"ترجمہ:ہر وہ نماز جو کراہت تحریمی کے ساتھ ادا کی گئی،اس کا اعادہ واجب ہے۔(در مختار مع رد المحتار،ج 1،ص 457،دار الفکر،بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟