
ثناکی جگہ التحیات پڑھ لیں تو کیا حکم ہے؟ |
مجیب:مولانا شاکرصاحب زید مجدہ |
مصدق:مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر:Sar:5178-1 |
تاریخ اجراء:06محرم الحرام1438ھ08اکتوبر2016ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ
اگرکوئی شخص بھولے سے ثناکی جگہ التحیات پڑھ دے توکیانمازہوجائے
گی؟ کیاسجدہ سہوواجب ہوگا؟ سائل:محمدنبیل عطاری(فیصل آباد) |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
ثناکی جگہ التحیات پڑھنے سے نمازاداہوجائے گی اورسجدہ سہوبھی واجب نہیں ہوگا،کیونکہ سبحانک اللہ بھی ثناہے اورالتحیات بھی ثناہے اورثناکوثناکی جگہ پرپڑھاگیااس لئے نمازاداہوجائے گی اورسجدہ سہوبھی واجب نہیں ہوگا، |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |