
فتوی نمبر:WAT-163
تاریخ اجراء:07ربیع الاول 1443ھ/14اکتوبر2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا بھانجا اپنے ماموں کی طلاق یافتہ
بیو ی سے نکاح کرسکتا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
بھانجے کا اپنے ماموں کی طلاق یافتہ
بیوی سے نکاح کرنا جائز ہے ،جبکہ طلاق کی عدت ختم ہوچکی
ہو اور حرمت کی کوئی اور
وجہ مثلارضاعت ومصاہرت وغیرہ بھی
نہ پائی جارہی ہو۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم