
مجیب:مولاناعبدالرب شاکر عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-335
تاریخ اجراء:08جُمادَی الاُولٰی1443ھ/13دسمبر2021
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
دیور اور
جیٹھ کے لڑکے میرے
لئے نا محرم ہیں؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
عورت کو اپنے دیور
یا جیٹھ سے ،یونہی
دیور یا جیٹھ
کے بالغ بیٹوں سے بھی پردہ کرنا لازم ہے جبکہ دیوروجیٹھ کے بیٹوں سے کوئی محرم والارشتہ
نہ ہویعنی اگرمثال
کے طورپردیوریاجیٹھ کے بیٹے اس کے
بھانجے ہیں یااس
کے رضاعی بیٹے یادامادوغیرہ ہیں ،جن کے سبب وہ اس کے محرم
بن جاتے ہیں توپھرپردہ
کرنا،لازم نہیں ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ
تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم