
فتوی نمبر:WAT-103
تاریخ اجراء:15صفر المظفر1443ھ/23ستمبر2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ہمبستری کرنے کے بعد کپڑے پہنے پھر غسل کر کے دوبارہ وہی کپڑے پہن
لیے تو کیا اب دوبارہ غسل کرنا ہو گا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
حالت جنابت میں پہنے ہوئے کپڑے غسل کرنے کے بعد دوبارہ پہننے سے پھر سے
غسل کرنا لازم نہیں ہے ہاں اگر اس
کپڑے پر نجاست لگی تھی اب
نہانے کے بعد جب وہ کپڑے پہنے تونجاست چھوٹ کر جسم پر لگ گئی تو صرف اس
نجاست کو دور کرنا ہو گا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم