
مجیب: مولانا محمد نوید چشتی
عطاری
فتوی نمبر: WAT-487
تاریخ اجراء: 22 جمادی الاخری
1443ھ/26جنوری 2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میری امی کے
ماموں کی بیٹی جو میری ایک طرح سے خالہ ہے،
ان کی بیٹی کی بیٹی سے نکاح ہو سکتا ہے یا
نہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
صورتِ مسئولہ میں ماں کی کزن کی
نواسی کے ساتھ نکاح جائز ہے، جبکہ حرمت کی کوئی اور وجہ مثلاً رضاعت وغیرہ نہ پائی جائے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم