
مجیب: عبدہ المذنب
محمد نوید چشتی عفی عنہ
فتوی نمبر: WAT-1370
تاریخ اجراء: 12رجب المرجب1444 ھ/04فروری2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ایک
جگہ صرف لڑکی اور لڑکا ہیں،ان
کے ساتھ کوئی گواہ نہیں ہے، گواہ فون پر کسی اورجگہ ہیں، تو کیا اس طرح نکاح ہو جائے
گا ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
نکاح
کی مجلس میں صرف لڑکا، لڑکی ہوں اور گواہ
کسی اور جگہ سے فون یا ویڈیو کال وغیرہ کے ذریعے شامل ہوں،وہ اگرچہ سب کچھ دیکھ اور سن
رہے ہوں، تب بھی شرعاً ایسا
نکاح نہیں ہو گاکہ گواہوں کا ایجاب و قبول والی مجلس میں
ایجاب وقبول کے الفاظ ایک ساتھ سننا
ضروری ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم