ربیع الاول کے پہلے دس دنوں میں شادی کرنا

ربیع الاول کے پہلے عشرے میں شادی کرنا

دارالافتاء اھلسنت عوت اسلامی)

سوال

کیا ربیع الاول کی 7، 8، 9 تاریخ میں شادی کرنا صحیح ہے ؟

جواب

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

ربیع الاول کی 7، 8، 9 تاریخ میں شادی کر سکتے ہیں، اس میں کوئی حرج نہیں ہے، کیونکہ شریعتِ اسلامیہ میں ان دنوں میں شادی کرنے کی کوئی ممانعت نہیں ہے۔ نیز ربیع الاول شریف تو بہت پیارا مہینہ ہے کہ اس مہینے میں ہمارے پیارے نبی محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی ولادت ہوئی۔ فتاوی فیض الرسول میں مفتی جلال الدین احمد امجدی صاحب رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں: ”یکم صفر سے 13 صفر تک اور یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک شادی بیاہ کرنا بلا شبہ جائز ہے، شرعا کوئی حرج نہیں۔ ان تاریخوں میں شادی بیاہ کرنے کو منع کرنا جہالت ونادانی ہے۔“(فتاوی فیض الرسول، جلد1، صفحہ517، شبیربرادرز، لاھور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا محمد شفیق عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-4151

تاریخ اجراء: 01 ربیع الاول1447 ھ/26اگست 2520 ء