
مجیب: ابوالفیضان عرفان احمد مدنی
فتوی نمبر: WAT-1331
تاریخ اجراء: 11جمادی الاخریٰ1444
ھ/04جنوری2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیارضاعی
بھائی کی بہن سے شادی کر سکتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگرآپ کی مرادیہ ہے کہ جس لڑکے نے بچپن میں آپ
کی والدہ کادودھ پیاہے اس کی بہن سے نکاح کرناجائزہے یانہیں؟ تواس
حوالے سے حکم ِ شرعی یہ ہے کہ چونکہ حرمت دودھ پینے کی
وجہ سے اس لڑکے کے لیے ثابت ہے، اس
کی بہن کے لیے نہیں لہذاآپ کااپنے رضاعی بھائی
کی بہن سے نکاح جائزہے بشرطیکہ ناجائزہونے کی کوئی اوروجہ
موجودنہ ہو۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم