
مجیب:ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری
فتوی نمبر:WAT-336
تاریخ اجراء:09جُمادَی الاُولٰی1443ھ/14دسمبر2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیامرداپنی بیوی
کی بہن سے شادی کرسکتا ہے؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مرد كا دوبہنوں کو بیک وقت نکاح میں جمع کرنا سخت ناجائزو
حرام ہے ،لہذا جب تک ایک بہن کسی کے نکاح میں ہے یا اس کی عدت میں ہے تو
اس کی دوسری
بہن سے نکاح نہیں ہوسکتا،البتہ
اگر جو بہن نکاح میں ہے ،اس کو طلاق ہونے کے بعد
اس کی عدت بھی گزر جائےیا
اس کاانتقال ہوجائے تو دوسری
بہن سے نکاح کرنا جائز ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم