کیا جمعرات کا روزہ رکھنا سنت ہے؟

جمعرات کے دن روزہ رکھنے کا ثبوت

مجیب: ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-3784

تاریخ اجراء: 26 شوال المکرم 1446 ھ/25 اپریل 2025 ء

دار الافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ و سلم  جمعرات کے دن روزہ رکھتے تھے؟ اس  میں کوئی واضح حدیث نہیں ڈھونڈ سکا۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ

   جی ہاں!نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ و سلم جمعرات کے دن روزہ رکھتے تھے، اس کا کئی کتبِ احادیث میں ذکر ہے۔

   چنانچہ سنن ابن ماجہ میں ہے

   "عن أبي هريرة، أن النبي صلى اللہ عليه و سلم كان يصوم الاثنين و الخميس"

   ترجمہ:  حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم پیر اور جمعرات کا روزہ رکھتے تھے۔ (سنن ابنِ ماجہ، کتاب الصوم، رقم الحدیث 1740، جلد 1، صفحہ 553، دار احیاء الکتب العربیۃ)

   سنن نسائی میں ہے

   "عن عائشة، قالت: «كان النبي صلى الله عليه وسلم يصوم الاثنين و الخميس"

   ترجمہ: حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پیر اور جمعرات کا روزہ رکھتے تھے۔(سنن النسائی، رقم الحدیث 2364، ج 4، ص 203، مكتب المطبوعات الإسلامية)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم